In Sri Lanka Premier League, Shahid Afridi, Mohammad Aamir had a quarrel with an Afghan player
01 دسمبر 2020 (18:05) 2020-12-01

سری لنکا :سری لنکا پریمیئر لیگ میں پاکستانی اور افغان کھلاڑی آپس میں الجھ پڑے ،لالہ بھی غصہ پر قابو نہ رکھ سکے ۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا پریمیئر لیگ میں پاکستانی اور افغانی کھلاڑی آپس میں الجھ پڑے ،سری لنکا پریمیئر لیگ میں محمد عامر اور افغان کھلاڑی نوین الحق آپس میں لڑ پڑے ،دونوں کھلاڑیوں کے درمیان نازیبا جملوں کا بھی تبادلہ ہوا ،پاکستان کے مایہ ناز آل رائونڈر شاہد آفریدی بھی غصہ پر قابو نہ رکھ سکے ،لالہ نے بھی افغان کھلاڑی کو آنکھیں دکھائیں ۔

پاکستان اور افغان کھلاڑیوں میں جھگڑا لنکا پریمیئر لیگ میں کینڈی ٹسکرز اور گال گلیڈی ایٹرز کے میچ کے دوران ہوا ،محمد عامر اور افغان کھلاڑی نوین الحق میں جھگڑا اور نازیبا الفاظ کا اس قدر استعمال کیا گیا جس کو دیکھتے ہوئے شاہد آفریدی بھی اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور افغان کھلاڑیوں کو آنکھیں دکھائیں ۔


ای پیپر