عماد وسیم کو بگ بیش میں شرکت کیلئے این او سی جاری
01 دسمبر 2020 (21:59) 2020-12-01

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راونڈر عماد وسیم کو بگ بیش لیگ میں حصہ لینے کے لیے این او سی جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں موجود آل راونڈر عماد وسیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد بگ بیش میں حصہ لینے کیلئے روانگی متوقع ہے۔ توقع یہی کی جارہی ہے کہ عماد وسیم کو ٹی 20 سیریز کے بعد اسکواڈ سے ریلیز کر دیا جائے گا۔ اور ان کی آسٹریلیا روانگی ممکن ہو پائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع نے این او سی جاری کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا کہ قومی ٹیم کی مصروفیات کے سبب عماد وسیم لیگ کے ابتدائی میچز میں شاید شریک نہ ہوسکیں۔ خیال رہے کہ دسمبر سے شروع ہونے والے بگ بیش سیزن 2020/21 میں عماد وسیم  کا میلبورن رینی گیڈز کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔ بگ بیش کا فائنل 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔


ای پیپر