Malala Yousafzai\'s new photo goes viral on social media
01 دسمبر 2020 (16:23) 2020-12-01

لندن :ملالہ یوسف زئی نے حال ہی میں اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر ایک تصویر شیئر کی ،جو اس وقت سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے ،سوشل میڈیا ٹوئٹر پر ملالہ نے اپنی ایک ایسی تصویر شیئر کی جس پر ملالہ خود ہی تعریفیں کرنے لگیں اور اُسے اپنی ایک دلکش تصویر کا کیپشن بھی دے ڈالا ۔

سوشل میڈیا پر کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے اپنی ایک ایسی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن سب کو حیران کردینے والا تھا ،ملالہ نے ٹوئٹر اکائونٹ سے تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں لکھا کہ ’’اس تصویر میں بہت دلکش دکھائی دے رہی ہوں، میرا اسے ڈیلیٹ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے‘‘۔

ملالہ یوسف زئی آج کل لندن میں ہیں اور سوشل میڈیا پر ایکٹو نظر آ رہی ہیں ،اس سے قبل بھی وہ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہی ہیں ،لیکن یہ پہلی دفعہ ہے جب ملالہ نے اپنی ہی تصویر پر میاں مٹھو والا کیپشن لکھ دیا ہے ۔


ای پیپر