خادم رضوی کیخلاف بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمات درج کر لئے گئے : فواد چودھری
01 دسمبر 2018 (19:20) 2018-12-01

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ معاشرے کے لیے اصول ریاست ہی طے کر تی ہے ، احتجاج آئین و قانون کے اندر رہ کر کیا جانا چاہئے  آئین کے اندر رہ کر احتجاج سب کا حق ہے ، معاشرے کے لیے اصول ریاست ہی طے کرتی ہے۔

فواد چودھری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  گاڑیوں کو روکنا ، خواتین کے پرس چھیننا احتجاج کا طریقہ نہیں ہے ، خادم رضوی کے خلاف بغاوت اور دہشتگردی کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ، فواد چودھری نے کہا کہ تحریک لبیک کی لیڈرشپ کیخلاف قانون کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، احتجاج کے دوران کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔

فواد چودھری نے کہا کہ گاڑیوں کو روکنا ، خواتین کے پرس چھیننا احتجاج کا طریقہ نہیں ہے ، خادم رضوی کے خلاف بغاوت اور دہشتگردی کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ، فواد چودھری نے کہا کہ تحریک لبیک کی لیڈرشپ کیخلاف قانون کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، احتجاج کے دوران کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔


ای پیپر