ہمالیہ ریجن میں خوفناک زلزلے کی پیش گوئی
01 دسمبر 2018 (18:07) 2018-12-01

نئی دہلی:ماہرین ارضیات نے ہمالیہ ریجن میں کسی بھی وقت خوفناک زلزلہ آنے کی پیش گوئی ہے جس کی شدت کم از کم 8اعشاریہ 5 ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سائنس دانوں کی تحقیقی رپورٹ میں کہاگیاکہ لوکل ارضیاتی مطالعاتی رپورٹس، گوگل ارتھ اور سیٹیلائٹ تصاویر کے ذریعے اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ ہمالیہ میں آخری زلزلہ کب آیا تھا اور اس وقت یہاں کوئی زلزلہ آنے کے کیا شواہد ہیں۔

تحقیق سے پتہ چلا کہ ہمالیہ ریجن کی باہری پرت تقریباً 700 سال سے ساکت ہے جو سائنسی معیارات کے پیمانے سے بہت زیادہ مدت ہے۔اس اعتبار سے یہاں کسی بھی وقت خوفناک زلزلہ آنے کا خدشہ ہے جس کی شدت 8 اعشاریہ 5 یا اس سے زیادہ ہوسکتی ہے۔

بھارتی ماہرین کی اس تحقیق کو امریکا کی یونی ورسٹی آف کولوراڈو کے ماہر ارضیات راجر بِلہام نے درست قرار دیا ہے۔


ای پیپر