عید الاضحیٰ کے موقع پر صدر مملکت کی پوری قوم کو مبارکباد
01 اگست 2020 (16:46) 2020-08-01

اسلام آباد: ایوان صدر میں عیدالاضحی کی نماز کورونا سے بچاؤ کے ضابطہ کار پر عمل درآمد کے ساتھ ادا کی گئی۔

عوام کے نام ویڈیو پیغام کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے گھر میں نماز عید ادا کی۔ بعد ازاں صدر مملکت ایوان صدر کے عملہ سے عید ملے اور فرداً فرداً سب کو عید کی مبارکباد دی۔ خاتون اول بیگم ثمینہ علوی بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ عید ملنے کے دوران کورونا سے بچاؤ کے ضابطہ کار پر عمل درآمد کیا گیا۔ سماجی فاصلہ برقرار رکھا گیا جبکہ تمام افراد نے ماسک پہن رکھے تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عید الاضحٰی کے پر مسرت موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ذوالحج کا مہینہ قربانی، اطاعت، خیر خواہی اور نظم و ضبط سکھاتا ہے، قبل ازیں ایوان صدر میں عیدالاضحی کی نماز ادا کی گئی۔ نماز عید کی ادائیگی کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھا گیا۔ نمازیوں نے ماسک پہن کر نماز عید ادا کی۔


ای پیپر