سوئی گیس کے مظالم۔ 65 یونٹس کا 37ہزار بل
01 اگست 2020 (09:26) 2020-08-01

کوئٹہ: کوئٹہ میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے صارفین کو اضافی بل بھیجے اور پھر دفتر کے باہر نوٹس لگا دئیے گئے کہ کوئی بھی سروس فراہم نہیں کی جا سکتی ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر کا سٹاف تالے لگا کر غائب ہے جبکہ صارفین عملے کو ڈھونڈ رہے ہیں کیونکہ انہیں غیر حقیقی طور پر اضافی بل بھیجا گیا ہے۔ ایک صارف نے بتایا کہ کورونا کے دنوں میں آن لائن آرڈرز پر چلتا رہا اور گھر میں گیس کا استعمال بہت کم رہا ۔ اس کے گیس بل پر یونٹ صرف 65بنے جبکہ بل 37 ہزار بھیج دیا ہے اور اب جب اس صورتحال کیلئے سوئی گیس کے آفس میں رابطہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تو دفتر بند ملتا ہے اور باہر نوٹس نظر آرہا ہے۔ ہمیں بتائیں کہ ہم بل کی تصحیح کیلئے کہاں جائیں۔

جب صارفین نے اس حوالے سے سوئی گیس انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی انہوں نے یہ جواز پیش کیا کہ کورونا کی وجہ سے کسی کو بھی آفس کے اندر جانے کی اجازت نہیں جبکہ یہ سب بل کراچی سے بن کر آتے ہیں اس لئے ہمارا عملہ اس میں کچھ نہیں کر سکتا۔ دروازے پر موجود گارڈ مسلسل صارفین سے بدتمیزی کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔


ای پیپر