صادق سنجرانی کی فتح جمہوریت کی فتح ہے : فردوس عاشق اعوان
01 اگست 2019 (18:14) 2019-08-01

اسلام آباد: معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سینٹ میں صادق سنجرانی کی فتح جمہوریت کی فتح ہے ٗ تیر نشانے سے چوک کیا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل کو تیزی سے طے کرے گا۔ سینٹ میں صادق سنجرانی کی فتح درحقیقت جمہوریت کی فتح ہے۔ نادر تصاویر کو محفوظ کر کے عوام تک پہنچا رہے ہیں ، تاریخی اثاثے کو ڈیجیٹلائز کر کے محفوظ کیا جا رہا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی بڑھتی ہے اور آپ کی چیزوں کو دیکھنے اور سوچنے کی صلاحیت بدلتی ہے، یہ تصاویر کسی اور انداز میں دستیاب تھی ، آج دور حاضر کی جو ضرورت ہے اس میں جدت لائی جائے، قدیم دور میں قائد اعظم کی جو خدمات تھیں جو ان کے نظریات تھے وہ ساری چیزوں کی جھلک آپ کی تصاویر میں دیکھی جا سکیں گی جب بین الاقوامی طور پر پاکستان کے کاز کی بات ہوتی ہے تو قائد اعظم کاوجود پاکستان کی شناخت کے ساتھ جڑی ہوتی ہیں جو پاکستان کے متعلق جان گیا وہ قائد اعظم کے متعلق جان گیا جو قائد اعظم کے متعلق جاننا چاہتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ان کے متعلق تمام تفصیل انٹر نیٹ میں موجود ہے تاکہ تمام طلباء اس کا مطالعہ کر کے اسے بین الاقوامی طور پر اجاگر کر سکیں، ہم نے آسانی سے اور جدوجہد کے بغیر اس ملک کو حاصل نہیں کیا بلکہ اس ملک کو حاصل کر نے کیلئے لازوال قربانیاں دیں، جب تک ہم ان قربانیوں کو اگلی نسل تک نہیں پہنچا سکتے تو ان کی ا ہمیت کا پتہ نہیں لگ سکتا تو پاکستان کو جن چیلنجز کا سامناہے اس کو پتہ نہیں لگاسکیں گے، میڈیا کیلئے ایک قیام پاکستان ہے اور ایک استحکام پاکستان ، قیام پاکستان کا سفر قائد اعظم کی خدمات کی شکل میں موجود ہے ، نئے پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان صاحب قیام پاکستان کو استحکا م پاکستان کی جانب لے کر چل رہے ہیں اور قائد اعظم کی اس جدوجہد اور تحریک کی بنا پر پاکستان کو حاصل کیا گیا کیونکہ عمران خان جس مشن کیلئے اسے آگے لے کر چل رہے ہیں وہ کوئی سیاسی پروپیگنڈہ نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان قیام پاکستان کو استحکا م پاکستان کی جانب لے کر چل رہے ہیں، عمران خان جس مشن کیلئے اسے آگے لے کر چل رہے ہیں وہ کوئی سیاسی پروپیگنڈہ نہیں ہے ، پاکستان یکساں فراہمی کی بنا پر وجود میں آیا،قیام پاکستان کے بعد ایک سامراجی ٹولہ اور نظام جو پاکستان میں مسلط ہو گیا ، عمران خان اس ملک کی معیشت کو اوپر اٹھانے میں جدوجہد کر رہے ہیں ، 14 اگست کو نئے پاکستان کا جنم دن ہوگا، نئے پاکستان میں عمران خان صاحب کی انتھک خدمات ہیں اور وہ اس ملک میں قرآن و سنت کا عمل دخل کرانا چاہتے ہیں ۔


ای پیپر