چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اپنی سیٹ بچانے میں کامیاب
کیپشن:   سکرین شوٹ
01 اگست 2019 (16:50) 2019-08-01

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی عہدہ بچانے میں کامیاب، صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد نتیجے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے کیونکہ تحریک عدم اعتماد کے حق میں مطلوبہ تعداد پوری نہیں ہوئی۔

حکومتی ارکان کی جانب سے صادق سنجرانی کے حق میں نعرے۔ تحریک کے حق میں 50 ووٹ پڑے۔ 5 ووٹ مسترد ہوئے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا عمل جاری۔


ای پیپر