فوٹو بشکریہ فیس بک

پاکستان کی بھارت کو کلبوشن یادیو تک قونصلر رسائی دینے کی باضابطہ پیشکش
01 اگست 2019 (15:45) 2019-08-01

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کو کلبوشن یادیو تک قونصلر رسائی دینے کی باضابطہ پیشکش کر دی۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق قونصلر رسائی دینے کے حوالے سے بھارت کو آگاہ کر دیا ہے، تاہم بھارت کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا ہے۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ قونصلر رسائی کے حوالے سے بھارت کے جواب کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بھارتی ایجنٹ کی رہائی کی بھارتی درخواست مسترد کر دی تھی اور کہا تھا کہ بھارت کو اب اس کا دہشتگرد واپس نہیں ملے گا، دہشتگرد کلبھوشن یادیو پاکستان کی تحویل میں رہے گا۔

عالمی عدالت انصاف میں حسین مبارک پٹیل کے نام سے پاسپورٹ بھی اصلی قرار دیا گیا، بھارت کی جانب سے پاکستانی فوجی عدالت کا فیصلہ چیلنج کرنے کی استدعا بھی مسترد کر دی گئی تھی۔ اس فیصلے کے بعد بھارت کو دنیا بھر میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، عالمی عدالت نے کلبھوشن کی رہائی اور بھارت حوالگی کو بھی مسترد کر دیا تھا۔


ای پیپر