Source : Yahoo

عمران خان کے وزیراعظم بننے میں بڑی رکاوٹ بھی دور
01 اگست 2018 (23:21) 2018-08-01

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے وفاق میں حکومت بنانے کےلئے تحریک انصاف کا ساتھ دینے اوراپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔میڈیا سے بات چیت میں ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم شہری مسائل کے حل سمیت دیگر اہم نکات پی ٹی آئی قیادت کے سامنے رکھ دیئے ہیں،ہم حکومت سازی میں ان کا ساتھ دیں گے،ہم نے وزارت کا تقاضا نہیں کیا ہے۔

واضح رہے خبروں کے مطابق عمران خان کو وزیر اعظم بننے کیلئے ایم کیو ایم کی حمایت کی اشد ضرورت تھی اور کہا جا رہا تھا کہ اگر ایم کیو ایم نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا تو تحریک انصاف کیلئے وفاق میں حکومت بنانا بھی کسی خطرے سے کم نہیں تھا بازی کسی بھی وقت پلٹ سکتی تھی ،اب ایم کیو ایم کے اعلان کے بعد کہا جا سکتا ہے کہ عمران خان کیلئے یہ بہت بڑی خوشخبری ہے ۔

خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کو کسی کی ضرورت نہیںاور ہم تحریک انصاف کے ساتھ حکومتی بنچوں پر بیٹھیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے مینڈیٹ کا احترام چاہتے ہیں جو 30سال سے ہمارا ہے،شہر اب پی ٹی آئی کا اسٹیک شامل ہوگیاہے ،مسائل کے حل میں اسے بھی اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ میرا نہیں خیال اتنے تجربات کے بعد ایم کیوایم سندھ حکومت کوجوائن کرے گی جبکہ ہم اپنے مطالبات کے حق میں سپریم کورٹ تک گئے ہیں۔


ای پیپر