Source : Yahoo

ایم کیو ایم وفاق یا سندھ کسی ایک کاانتخاب کرے :پیپلزپارٹی
01 اگست 2018 (20:28) 2018-08-01

کراچی: پیپلزپارٹی نے حکومت سازی کے حوالے سے ایم کیوایم سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا اور اسے وفاق یا صوبائی حکومت میں سے کسی ایک کو چننے کا آپشن دیدیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ایم کیوایم سے متعلق فیصلے سے اس کی قیادت کو آگاہ کردیا ہے جس میں بتایا گیا کہ ایم کیوایم وفاقی حکومت کا حصہ بنی تو اسے سندھ کابینہ میں نہیں لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کا موقف ہے کہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ایم کیوایم وفاق میں تحریک انصاف اور سندھ میں پیپلزپارٹی کے ساتھ ہو لہٰذا ایم کیوایم کو وفاقی یا سندھ حکومت میں سے کسی ایک کو چننا ہوگا۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں ایم کیوایم کی سندھ اسمبلی میں 16 نشستیں ہیں ،? قومی اسمبلی میں اس کے پاس 6 نشستیں ہیں اور اسی بنا پر تحریک انصاف نے اسے وفاقی حکومت میں شمولیت کی دعوت دیتاہم اس حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔


ای پیپر