Source : Yahoo

اورنج لائن ٹرین منصوبے کا پنڈوراباکس کھل گیا
01 اگست 2018 (19:00) 2018-08-01

لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے اورنج لائن ٹرین منصوبے میں ہونیوالی 4 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے ایکشن لیتے ہوئے لاہور اورنج لائن ٹرین منصوبہ میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کی منظوری بدھ کو لاہور میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں دی۔نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں ایل ڈی اے، نیسپاک افسران اور اہلکاروں کے خلاف انکوائری کی منظوری دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افسران اور اہلکاروں پر مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کا الزام ہے، قومی خزانے کو 4 ارب کا نقصان پہنچایا گیا ۔

رہنما تحریک انصاف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی سندھ میں دوسری بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہے ،تحریک انصاف وفاق ،پنجاب اور بلوچستان میں حکومت بنائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق نعیم الحق کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہو گا ،ملکی معیشت کو بحران سے نکالنا ایک بڑا چیلنج ہے جو تحریک انصاف پورا کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی ،عمران خان اس وقت حکومت سازی کیلئے مشاورت کر رہے ہیں .


ای پیپر