Source : Yahoo

جنرل راحیل اور شجاع پاشا کیخلاف چیف جسٹس کا ایکشن
01 اگست 2018 (17:45) 2018-08-01

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے جنرل راحیل شریف اور جنرل شجاع پاشا کی بیرون ملک ملازمتوں کا نوٹس لے لیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل شجاع پاشا کی بیرون ملک ملازمتوں کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری دفاع کو 27 اگست تک تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ریٹائرمنٹ کے بعد2 سال تک بیرون ملک نوکری نہیں کر سکتے ۔واضح رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب میں اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے سربراہ ہیں جبکہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی بھی بیرون ملک ملازمت کر رہے ہیں۔


ای پیپر