کراچی میں مسلی جانیوالی ننھی کلی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آپ کو رلا دے گی
01 اگست 2018 (17:39) 2018-08-01

کراچی : کراچی کے بھٹائی آباد میں گذشتہ روز زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے بھٹائی آباد میں سات سالہ بچی کائنات کو گذشتہ روز زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔جناح سپتال کی لیڈی ایم ایل او ڈاکٹر ذکیہ خورشید کا کہنا ہے کہ بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ سات سالہ کائنات کو مختلف طریقوں سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے شواہد ملے ہیں۔

ایم ایل او ڈاکٹر ذکیہ خورشید نے بتایا کہ کمسن کائنات کے جسم کو سگریٹ سے بھی داغا گیا ہے۔ بچی کو پیٹ پر وزنی چیز ماری گئی جبکہ گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے


ای پیپر