سعودی عرب ٗ فلسطین کی حمایت میں سامنے آ گیا
01 اگست 2018 (16:59) 2018-08-01

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطینیوں کے نام اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ جو آ پ کو قبول ہو وہ ہمیں قبول اور جسے آ پ مسترد کریں اسے ہم بھی مسترد کریں گے۔

سعودی عرب میں تعینات فلسطینی سفیر باسم ال آ غا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب ، القدس اور پناہ گزینوں کی واپسی سے متعلق فلسطینیوں کے موقف کو نظر انداز کرنے والا امریکی امن منصوبہ کسی قیمت پر قبول نہیں کریگا‘شاہ سلمان نے فلسطینی صدر محمود عباس کو ان سے ہونے والی اپنی آ خری ملاقات میں اطمینان دلایاتھا کہ سعودی عرب فلسطینیوں سے کسی قیمت دستبردار نہیں ہوگا۔

فلسطینی سفیر نے کہا کہ شاہ سلمان نے صدر عباس سے دوٹوک الفاظ میں یہ بات کہی کہ ہمیں وہ قبول ہے جو آ پ کو قبول ہوگا اور ہم اس کو مسترد کردیں گے جسے آ پ مسترد کرینگے


ای پیپر