پشاور میں سسرالیوں نے بہو کو المناک موت دیدی

01 اگست 2018 (16:42)

پشاور : پشاور میں ایک اور حوا کی بیٹی سسرالیوں کے ظلم و ستم کا شکار ہو گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے باڑہ شیخان میں سسرالیوں نے بیس سالہ خاتون کو تشدد اور بجلی کے کرنٹ سے قتل کر دیا ہے۔مقتولہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ میری بہن کو سسرالیوں نے تشدد کر کے قتل کیا ہے۔ اور لاش دینے سے انکار کرکے واقعے کو چھپانے کی کوشش کی ہے۔پولیس نے بروقت کاررائی کرتے ہوئے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتولہ پر وحشیانہ تشدد کی تصدیق ہو گئی ہے۔


پولیس نے مقتولہ کے سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے شوہر اور سسر کو گرفتار کر لیا ہے۔خیبرپختونخواہ میں رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں انیس خواتین کو سسرالیوں نے تشدد کے بعد قتل کیا جبکہ نجی تنظیم کے مطابق خیبر پختونخوا میں اس دوران خواتین پر تشدد کے ایک سو بیانوے کیسز رپورٹ ہوئے

مزیدخبریں