عمران خان کی کراچی کی نشست کیلئے چار پی ٹی آئی رہنما ئوں میں مقابلہ شروع
01 اگست 2018 (16:06) 2018-08-01

کراچی : عمران خان کے کراچی کی نشست چھوڑنے پر تحریک انصاف کے 4 رہنما قومی اسمبلی کے حلقے این اے 243 کے ضمنی انتخاب کا ٹکٹ حاصل کر نے کے خواہش مند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے کراچی کی قومی اسمبلی کی نشست این اے243کو چھوڑنے کے بعد اس حلقے پر تحریک انصاف کے رہنمائوں کی نظریں لگ گئیں ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف کراچی کے حلقہ این اے 243سے منتخب ہوئے تھے، عمران خان کی جانب سے یہ نشست چھوڑنے کے بعد حلقے میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما سبحان علی ساحل، اشرف قریشی، عالمگیر خان اور رشید گوڈیل این اے 243کے ضمنی انتخاب کیلئے ٹکٹ کے حصول کے خواہشمند ہیں


ای پیپر