فوٹوبشکریہ فیس بک

سپریم جوڈیشل کونسل کا جسٹس شوکت عزیز کو شوکاز نوٹس
01 اگست 2018 (15:37) 2018-08-01

اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل نے راولپنڈی بار سے خطاب پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شوکت صدیقی نے حال ہی میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے حساس ادارے پر الزامات عائد کیے تھے۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو 28 اگست تک جواب داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس شوکت صدیقی اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج ہیں اور انہوں نے گزشتہ دنوں راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار سے خطاب میں حساس ادارے پر الزامات عائد کیے تھے۔


ای پیپر