فوٹوبشکریہ فیس بک

پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے پرویزالٰہی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کی مخالف کر دی
01 اگست 2018 (12:56) 2018-08-01

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے پرویزالٰہی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کی مخالف کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر کے انتخاب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بڑی مشکل میں ڈال دیا کیونکہ پارٹی کی سینئر قیادت کا مؤقف ہے کہ علیم خان اور پرویزالٰہی پہلے نیب سے کلیئر ہوں پھر انہیں کوئی عہدہ دیا جائے۔

پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کا مزید کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کو عہدے دینے سے اپوزیشن کی جانب سے ٹف ٹائم کا سامنے کرنا پڑے گا۔ عمران خان نے مشاورت کے لیے آج پھر بنی گالا میں اجلاس طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے چوہدری برادران کی حمایت کے بدلے میں‌ چوہدری پرویز الہیٰ کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ ان کے فرزند مونس الہیٰ کو این اے کی ٹکٹ سے الیکشن لڑوا کر جیتنے کی صورت میں‌ وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


ای پیپر