فوٹوبشکریہ فیس بک

گورنر پنجاب نے بھی میشا شفیع کی اپیل مسترد کر دی
01 اگست 2018 (12:09) 2018-08-01

لاہور: صوبائی محتسب کے بعد گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے بھی گلوکارہ میشا شفیع کی گلوکار علی ظفر کے خلاف اپیل مسترد کر دی ہے۔

گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف جنسی ہراساں کرنے کے الزامات کی درخواست صوبائی محتسب کے روبرو دائر کی تھی۔ صوبائی محتسب نے درخواست مسترد کر دی جس کے خلاف میشا شفیع نے گورنر پنجاب کو اپیل کی۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے بھی میشا شفیع کی اپیل مسترد کر دی اور اپنے فیصلے میں گورنر پنجاب نے کہا کہ میشا شفیع اپنا الزام ثابت نہیں کر سکیں۔

دوسری جانب علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔

سول عدالت یکم اگست کو اس دعوے کی سماعت کرے گی تاہم میشا شفیع کی طرف سے عدالتی حکم کے باوجود تاحال جواب داخل نہیں کرایا گیا۔


ای پیپر