فوٹوبشکریہ فیس بک

وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کی جنگ آخری مرحلے میں داخل
01 اگست 2018 (11:02) 2018-08-01

لاہور: وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کی جنگ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی۔ پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے تحریک انصاف اور ن لیگ میں رسہ کشی جاری ہے۔

تحریک انصاف آزاد امیدواروں اور مسلم لیگ (ق) کی حمایت کے بعد پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے جبکہ ن لیگ بھی سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعوی کر رہی ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی پی ٹی آئی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔ دونوں جماعتوں نے مرکز اور بلوچستان میں بھی ایک دوسرے کو تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وفاق میں حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ عروج پر تحریک انصاف نے مرکز میں نمبر گیم پوری کرنے کا دعوی کردیا۔ پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے پی ٹی آئی پوزیشن میں آگئی۔ صوبے میں حکومت سازی کے لیے 148 نشستیں ضروری ہیں۔ تحریک انصاف کو ق لیگ کی 8 اور 21 آزاد امیدواروں کی حمایت ہونے سے یہ تعداد 152 تک جاپہنچی ہے۔ جس کے ساتھ وہ سادہ اکثریت حاصل کرچکی ہے۔

پنجاب میں نون لیگ بھی 14 آزاد اور پی پی کے 6 امیدواروں کو ساتھ ملا کر 149 سیٹیں سمیٹنے کا دعویٰ کر رہی ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی تحریک انصاف اور دیگر جماعتیں بلوچستان میں بھی حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ اسکور حاصل کرچکے ہیں۔


ای پیپر