فوٹوبشکریہ فیس بک

سندھ اور بلوچستان کے 17 اضلاع میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد سکول کھل گئے
01 اگست 2018 (10:23) 2018-08-01

کراچی: موج مستی ہلہ گلہ ختم ہوگیا سندھ اور بلوچستان کے 17 اضلاع میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد آج اسکول کھل گئے۔ تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا پہلے روز سرکاری اسکولوں میں طلباء کی تعداد کم ہے۔

کراچی سمیت سندھ میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم، ڈھائی ماہ بعد اسکول کھل گئے۔ نوشکی ، چاغی ، سبی ، تربت سمیت بلوچستان کے ، 17 اضلاع میں بھی سرکاری ، نجی اسکول کھل گئے۔ گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے کے بعد بچے آج ، اسکول جانے کے لیے کافی پُرجوش نظر آئے۔ پہلا دن ہونے کی وجہ سے بچوں کی تعداد معمول سے کم نظر آئی۔ بچوں کا کہنا ہے کہ چھٹیاں خوب انجوائے کی اب صرف پڑھائی پر توجہ دینگے۔

واضح رہے کہ موسم گرما کی تعطیلات 15 مئی سے 15 جولائی تک دی گئی تھیں ، تاہم انتخابات کی وجہ سے تعطیلات میں 15 دن کا مزید اضافہ کر کے انہیں 31 جولائی تک کر دیا گیا تھا۔

 

 


ای پیپر