فوٹوبشکریہ فیس بک

میکسیکو میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ، بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کو خدشہ
01 اگست 2018 (09:53) 2018-08-01

میکسیکو : شمالی میکسیکو میں مسافر طیارہ پرواز کے پانچ منٹ بعد ہی حادثے کا شکار ہو کر ائر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی میکسیکو میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، طیارہ ٹیک آف کے 5 منٹ بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں 97 مسافر اور عملے کے 4 افراد سوار تھے ۔ طیارہ ریاست ڈورنگو سے میکسیکو سٹی جارہا تھا ۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ ائر پورٹ کے قریب گر کر تبا ہوا ہے ۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور ہلاک و زخمی ہونیوالوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔ حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر