فوٹوبشکریہ فیس بک

وفاقی حکومت نے اگست میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا
01 اگست 2018 (09:41) 2018-08-01

اسلام آباد: پیٹرول کی قیمت 95 روپے 24 پیسے جبکہ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں بھی برقرار رہیں گی۔

اگست میں پٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی، وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دے دیا۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق اگست میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے لیے جی ایس ٹی میں کمی کی گئی۔

اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے باعث قیمتیں بڑھانے کی سفارش کی تھی۔ ایف بی آر کے مطابق پٹرول پر جی ایس ٹی 12 فیصد سے کم کر کے ساڑھے 9 فیصد کر دی گئی ہے۔ مٹی کے تیل پر جی ایس ٹی 12 فیصد سے کم کر کے 6 فیصد اور ڈیزل پر جی ایس ٹی 24 فیصد سے کم کر کے 22 فیصد کردیا گیا۔

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر