اسلام آباد میں کورونا فری واک تھرو گیٹس لگانے کا آغاز
01 اپریل 2020 (18:46) 2020-04-01

اسلام آباد : اسلام آباد میں کورونا فری واک تھرو گیٹس لگانے کا آغاز ہوگیا پہلا کورونا فری گیٹ سبزی سبزی منڈی میں لگایا گیا

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گیٹ اس لئے لگائے جارہے ہیں اگر کسی کو کورونا یا کوئی اور وائرس ہو تو وہ ختم ہو جائے گا۔ اسلام آباد میں پہلے کورونا واک تھرو گیٹ کا افتتاح وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کیا ۔چارکروڑ کی لاگت سے بنے اس گیٹ سے ایک منٹ میں 80 لوگ گزر سکیں گے گیٹس لگانے کا مقصد یہ ہے کہ اگر کوئی شخص کورونا یا کسی وائرس کا کیئریئر رکھتا ہے تو گیٹ میں سے گزرنے سے وہ ختم ہوجائے۔

اسلام آباد میں مزید ایسے 20 گیٹس لگائے جائیں گے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہمیں کچھ علاقوں میں لاک ڈاون کی طرف جانا پڑا جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے، اسلام آباد میں گھروں میں محصور لوگوں کے لئے راشن کا انتظام بھی شروع کر دیا، ہم نے کنٹرول پرائس پہ روزمرہ کا سامان مہیا کرنے کے انتظامات شروع کر دیے ہیں۔


ای پیپر