امریکہ میں اب تک کتنے پاکستانی کرونا سے جان کی بازی ہا ر چکے ؟
01 اپریل 2020 (17:28) 2020-04-01

نیویارک :امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس میں مبتلا دو پاکستانی جان کی بازی ہار گئے۔انتقال ہونے والے سید عطاء الرحمان کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے تھے جن کا تعلق کراچی سے تھا ان کے علاوہ کورونا سے جنگ لڑتے ہوئے پاکستانی امریکن روحیل خان بھی نیویارک میں دم توڑ گئے۔

ریاست ٹیکساس میں بھی ایک پاکستانی ڈاکٹر اور تعمیراتی شعبے سے تعلق رکھنے والے شخص میں بھی کورونا کی علامات پائی گئی ہیں اور دونوں کا تعلق بھی کراچی سے ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ریاست نیو یارک کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہے اور امریکا میں سب سے زیادہ اموات وہیں سے سامنے آئی ہیں۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کے سبب نیویارک کا سینٹرل پارک ہسپتال میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کا علاج کیا جائیگا۔


ای پیپر