حکومت کسی بھی وقت حج، عمرے کی اجازت دے سکتی ہے: سعودی وزیر
01 اپریل 2020 (13:58) 2020-04-01

ریاض: سعودی وزیر حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان حج اور عمرہ کے حوالے سے صبر سے کام لیں، عازمین کی سلامتی سب سے اہم ہے۔

سعودی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر حج و عمرہ کا کہنا تھا سعودی عرب کسی بھی وقت حج اور عمرے کی اجازت دے سکتا ہے مگر عازمین کی سلامتی سب سے اہم ہے۔

جب تک حالات ٹھیک نہیں ہوجاتے مسلمان ممالک اس وقت تک حج و عمرہ کے معاہدے نہ کریں، صالح بنتن نے کہا سعودی عرب میں عمرہ کے لیے آئے 1200 عازمین واپس نہیں جاسکے، ہم ان کی میزبانی کر رہے ہیں۔ بحران ٹلنے پر وہ عمرہ ادا کریں گے اور اس کے بعد ان کی واپسی ممکن ہوگی، دوسری جانب متاف کو طواف کےلیے کھول دیا گیا ہے۔


ای پیپر