اشیائے ضروریہ کی دکانیں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں گی
01 اپریل 2020 (11:18) 2020-04-01

لاہور: کرونا سے بچاؤ کے سخت اقدامات، پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں کریانہ، گروسری اور جنرل اسٹور کے نئے اوقات کار مقرر کر دیے، اشیائے ضروریہ کی دکانیں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں گی۔ میڈیکل اسٹور کو نئے اوقات کار کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے ایزی پیسہ، جاز کیش، اور یو پیسہ کی دکانیں ہفتے میں تین دن 12 سے شام 4 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دے دی۔

خیبرپختونخوا میں پولیس کی جگہ جگہ ناکے بندیاں، شہری گھروں تک محدود۔ صوبائی حکومت نے مسجد میں پانچ سے زائد افراد کے نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

ادھر ، حفاظتی اقدامات کے تحت رائیونڈ سٹی کو مکمل سیل کردیا گیا، رائیونڈ تبلیغی مرکز کو قرنطینہ قرار دیدیا گیا اور اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ عالمی تبلیغی مرکز میں مقیم 292غیر ملکی مہمانوں کو قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا گیا۔

حیدر آباد میں بھی تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے متاثرہ افراد کو ہسپتالوں میں بنائے گئے قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا۔ جبکہ سکھر قرنطینہ سینٹر میں مقیم مزید 32 زائرین کو ٹیسٹ منفی آنے پر گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔


ای پیپر