Image Source : Twitter

اعتزاز احسن نے ”ن لیگ “کی ڈیل سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا
01 اپریل 2019 (19:13) 2019-04-01

لاہور: پیپلزپارٹی کے سابق سےنےٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ن لیگ نے اپوزیشن سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے، ن لیگ18ویں ترمیم کے خاتمے کیلئے حکومت کا ساتھ دے سکتی ہے۔

مریم نوازکا ٹویٹرصرف صحت بلیٹن بن چکا۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن نے حکومت سے رعایتیں حاصل کرلی ہیں۔ جس سے ظاہر ہے کہ نوازشریف نے جیل سے باہرآکرمکمل چپ سادھ لی ہے۔جبکہ مریم نواز کا ٹویٹر بھی اب صرف صحت کا بلیٹن ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن 18ویں ترمیم کے خاتمے میں حکومت کا ساتھ دے سکتی ہے۔ لگتا یوں ہے کہ مسلم لیگ ن نے اپوزیشن سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔


ای پیپر