Image Source : Twitter

وزیر اعظم عمران خان کا ترک صدر طیب اردوان کو اہم فون
01 اپریل 2019 (18:08) 2019-04-01

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا ترک صدر طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ،بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر ترک صدر کو مبارکباد دی۔

پیر کو وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر ترک صدر کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ٹیلی فونک رابطے میں پاک ترکی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔


ای پیپر