پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر اسد عمر استعفیٰ دے سکتے ہیں ؟
01 اپریل 2019 (16:46) 2019-04-01

لاہور: حکومت کی طرف سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب پنجاب اسمبلی میں بھی عوامی نمائندے نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں عوام کے جذبات کی ترجمانی کریں گے اور انہوں نے آج پنجاب اسمبلی میں وزیر خزانہ اسد عمر کیخلاف پٹرول کی قیمتیں بڑھانے پر قرارداد بھی جمع کروا دی ہے۔

خبر پڑھیں:خاموشی کا فن

تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر پنجاب اسمبلی میں وزیر خزانہ اسد عمر کے استعفے کے لئے قرارداد جمع کرادی گئی۔ قراداد مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6روپے سے زائد اضافہ قابل مذمت ہے۔ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ذمہ دار وزیر خزانہ اسد عمر ہیں۔ وزیر خزانہ فوری مستعفی ہوں۔ 


ای پیپر