فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

شاہ محمود قریشی کے اعتراض کے بعد جہانگیر ترین بھی میدان میں آگئے
01 اپریل 2019 (16:20) 2019-04-01

لودھراں: پاکستان تحریک انصاف کے نااہل رہنما جہانگیر ترین نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اعتراض کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں جہاں بھی جاتا ہوں وزیراعظم عمران خان کی مرضی اور خواہش پر جاتا ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ سیاسی معاملات کے حوالے سے میں صرف وزیراعظم عمران خان کو ہی جواب دہ ہوں ۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خدمت میرا حق ہے اور شاہ محمود سمیت کوئی بھی شخص مجھے ملکی خدمت سے نہیں روک سکتا۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’’میری زندگی میں صرف ایک ہی ایسا شخص ہے جسے میں لیڈر مانتا ہوں اور جسے میں جواب دہ ہوں اور اس کا نام عمران خان ہے ، میں ہر اتار چڑھاﺅ میں ان کے ساتھ رہا اور آخری سانس تک رہوں گا۔ دوسرے لوگ جو بھی کہے اس سے مجھے فرق نہیں پڑتا۔‘‘

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین پر اعتراض لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ان کو جہانگیر ترین کی خدمت پر نہیں، طریقہ کار پر اعتراض ہے۔ جب جہانگیر ترین سرکاری میٹنگز میں بیٹھتے ہیں تو مریم اورنگزیب کو موقع ملتا ہے۔

جہانگیر ترین جب میٹنگ میں بیٹھتے ہیں تو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے فیصلے کی تصحیک ہوتی ہے کیونکہ وہ اس بینچ کے سربراہ تھے جس نے فیصلہ دیا تھا۔


ای پیپر