فوٹو بشکریہ آئی سی سی ٹوئٹر

تبدیلیاں یا اپریل فول؟ آئی سی سی کے حیران کن ٹویٹس نے تہلکہ مچا دیا
01 اپریل 2019 (14:16) 2019-04-01

لندن: تبدیلیاں یا اپریل فول، آئی سی سی کے حیران کن ٹویٹس نے تہلکہ مچا دیا، کرکٹ حلقوں میں نئی بحث چھڑگئی۔

آئی سی سی کے ٹویٹس کے مطابق کرکٹ کو مزید پرکشش بنانے کیلئے نئی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں، ٹاس ٹوئٹر پر ہوگا، شائقین فیصلہ کریں گے کہ کونسی ٹیم بیٹنگ کرے اور کونسی بولنگ؟ گرمی میں کھلاڑیوں کو نیکر پہن کر کھیلنے کی اجازت ہوگی۔ فیلڈنگ کرنے والی ٹیم ایک گیند پر دو آؤٹ بھی کرسکتی ہے، کیچ پکڑنے کے بعد دوسرے کھلاڑی کو رن آؤٹ کرنے کی اجازت ہوگی۔

ڈے نائٹ ٹیسٹ کے دوران شام کے سیشن میں بنائے گئے رنز دوگنے شمار ہوں گے، آئی سی سی کے ٹویٹس پر ماہرین اور شائقین میں کافی حیرت پائی جاتی ہے، البتہ اکثریت نے اسے اپریل فول قرار دیا ہے، آئی سی سی نے ہیش ٹیگ پر یہ بھی لکھا کہ "جیسی کرکٹ آپ جانتے ہیں، ویسی نہیں۔ "


ای پیپر