فوٹو بشکریہ فیس بک

'سیاسی جماعتیں متفق نہ ہوئیں تو فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع نہیں ہو گی'
01 اپریل 2019 (10:47) 2019-04-01

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع سیاسی جماعتوں میں اتفاقِ رائے پر منحصر ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے ملک کو فوجی عدالتوں کی اب بھی ضرورت ہے۔ اگر تمام جماعتیں متفق نہ ہوئیں تو فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع نہیں ہو گی۔

فواد چودھری کہتے ہیں فوجی عدالتوں کا قیام غیر معمولی حالات میں ایک غیر معمولی قدم تھا، جسے فوجی عدالتوں نے کامیابی کے ساتھ ڈیلیور بھی کیا۔ دہشت گردی کو مکمل شکست دینے کے بہت قریب ہیں اچھا ہوگا توسیع دوبارہ دی جائے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تاحال رابطہ نہیں کیا گیا، دلیل سننے کے بعد اس معاملے پر دوبارہ بھی سوچ سکتی ہے۔ نفیسہ شاہ کہتی ہیں پیپلزپارٹی ان عدالتوں کی حمایت نہیں کرتی۔


ای پیپر