اپریل فول 2018 !
01 اپریل 2018

٭سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے جنرل مشرف کی وطن واپسی پر ہم ائیر پورٹ پر اُن کا شاندار استقبال کریں گے، کیونکہ اِس کے سوا اب ہمارے پاس اور کوئی چارہ ہی نہیں رہا!
٭ صدر مملکت ممنون حسین نے اپنی زبان کی اُلی اُتارنے کا فیصلہ کر لیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ تھوڑا تھوڑا روز بولا کریں گے!
٭ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ میں چیف جسٹس آف پاکستان کو جانتا تک نہیں۔ دوسری طرف چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سے جب جنرل قمر باجوہ کے بارے میں پوچھا گیا وہ بولے ” وہ کون ہیں؟“۔
٭ رانا ثناءاللہ نے مونچھیں، بھنویں اور سر کے بال منڈوا لئے، اُن کا کہنا ہے اِس بار اُنہوں نے یہ سب اپنی مرضی سے منڈوایا ہے !
٭ قومی اسمبلی کی رُکن عائشہ گلالئی نے کہا ہے عمران خان مجھے بہنوں کی طرح چاہتے تھے۔ ایک دو بار میں نے اُن سے ” راکھی “ بھی بندھوائی جو بعد میں ” ریکھا“ نکل آئی !
٭ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اعلان کیا ہے گریڈ بیس کی سیٹ پر گریڈ اٹھارہ کے تعینات کس افسر نے آئندہ میری خوشامد یا تعریف کی ہلکی سی کوشش بھی کی ’ میں اُسے معطل کر دوں گا !
٭ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لُوٹا ہوا مال قومی خزانے میں جمع کروانے کا اعلان کر دیا۔ مریم نواز نے کہا ہے یہ مال ہم نے ملک و قوم کے مفاد میں لُوٹا تھا اور اب ملک و قوم کے مفاد میں ہی واپس جمع کروا رہے ہیں!
٭ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اعلان کیا ہے آئندہ وہ کسی قِسم کی شادی نہیں کریں گے!
٭ آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز نے اپنے ایک ماتحت کی اے سی آر خراب کر دی جبکہ سابق آئی جی مشتاق سکھیرے نے اپنے ایک ماتحت کی اے سی آر ٹھیک کر دی !
٭ حال ہی میں پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ میں آئندہ کسی صورت میں جھوٹ نہیں بولوں گا۔ چاہے اِس مقصد کے لیے مجھے اپنی زبان ہی کیوں نہ کٹوانی پڑے !
٭ مولونا خادم حسین رضوی نے راولپنڈی کے ایک اجتماع سے بغیر گالیوں کے خطاب کیا!
٭ مریم نواز شریف نے کہا ہے عمران خان ہتھیار ڈال دیں جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے عمران خان ہتھیار نہ ڈالیں !
٭ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بسنت منانے کی اجازت دے دی۔ سنا ہے وہ کچھ عرصے بعد اپنے بارے میں بُرا منانے کی اجازت بھی دے دیں گے !
٭ عمران خان نے بنی گالہ میں خواتین کے داخلے پر پابندی لگا دی !
٭ سابق صدر زرداری نے کہا ہے بی بی شہید کے قاتلوں کو گرفتار کریں گے، چاہے اِس مقصد کے لئے مجھے خود کیوںنہ گرفتار ہونا پڑے !
٭ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے فیصلہ کیا ہے حکومت کی بقیہ مدت کے وزیر اعظم وہ خود ہوں گے !
٭ اسلام آباد کے ایک پولیس ناکے پر مولونا طاہر اشرفی کی گاڑی سے برآمد ہونے والی دونوں بوتلیں کوکا کولا کی نکل آئیں۔ مولانا نے فرمایا یہ میری شہرت کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے !
٭ شیخ رشید احمد اور سابق آئی جی موٹروے ذوالفقار چیمے نے شادی کر لی!
٭ مریم نواز شریف نے سیاست کو خیر باد کہہ کر کیپٹن صفدر کا گھر بسانے کا فیصلہ کر لیا !
٭ ماروی میمن نے اسحاق ڈار اور کشمالہ طارق نے خواجہ آصف کے ساتھ اپنی مبینہ شادیان واپس لینے کا اعلان کر دیا!
٭ نیب نے مشہور بیورو کریٹ احد چیمے کو رہا کر دیا۔ نیب افسروں کا کہنا ہے اُن سے سی ایم شہباز شریف سمیت کچھ برآمد نہیں ہوا۔
٭ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے اب ہمیں جیل میں ڈالا گیا ہم کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے!
٭ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے ماروی میمن مجھے زہر لگتی ہے۔ دوسرے طرف ایسے ہی جذبات کا اظہار وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کشمالہ طارق کے حوالے سے کیا ہے !
٭ قومی اسمبلی کے رُکن حمزہ شہباز باپ بن گئے۔ انہوں نے نئے سِرے سے شوہر بننے کا فیصلہ بھی کیا ہے !
٭ چیف جسٹس آف پاکستان نے خود پر ہر قسم کے بیانات جاری کرنے کی پابندی عائد کر دی۔ انہوں نے کہا ہے اب صرف اُن کے فیصلے بولیں گے!
٭ حکومت پاکستان نے کرپشن کی سزا موت کے لئے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے وہ اِس مقصد کے لئے ایک بِل جلد پارلیمنٹ میں لائیں گے !
٭ کرپشن کے مختلف الزامات میں سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی کو گرفتار کر لیا گیا!
٭ سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چود ھری پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔ اپنی ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا ہے عامر لیاقت حسین پی ٹی آئی میں شامل ہوسکتا ہے تو میں پیپلز پارٹی میں کیوں نہیں ہوسکتا؟
٭ اداکارہ میرا نے ایک امام مسجد سے مستقل طور پر شادی کر لی !
٭ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز نے کہا ہے ہمارا خاندان ہندوستان سے شدید نفرت کرتا ہے۔ خصوصاً میرے ابا جی ہندوستان کا نام تک نہیں سننا چاہتے !
٭ ایم کیو ایم کے سابق سربراہ الطاف حسین نے کہا ہے پاکستان کو صرف افواج پاکستان ہی بچا سکتی ہے !
٭ مولانا فضل الرحمان نے فاٹا میں میوزک اکیڈمی کھول لی۔ انہوں نے کہا ہے عنقریب وہ ایک بیوٹی پارلر بھی کھولیں گے جس کا افتتاح وہ عمران خان سے کروائیں گے !
٭ سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے میں مریم نواز شریف کے ماتحت کام کرنے کے لئے تیار ہوں!
٭ حکومت پاکستان نے ”فیس بک “ پر پابندی عائد کر دی، عوام کی اکثریت نے حکومت کے اِس فیصلے کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ عمران خان کل حکومت کے اِس فیصلے کے حق میں ریلی نکالیں گے!
٭ سابق آرمی چیف جنرل مشرف نے کہا ہے مجھے دوبارہ اقتدار ملا میں پاکستان میں خواتین کے لئے برقع لازمی قرار دے دُوں گا۔ یہ فیصلہ میں نے عتیق اوڈھو کے کہنے پر کیا ہے!
٭ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے پاکستان میں شریف فیملی کا اقتدار جاتا ہوا دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے!
٭ طلال چودھری اور دانیال عزیز نے کہا ہے ہم عنقریب پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں گے چاہے اس مقصد کےلئے ہمیں اپنی .... ہی کیوں نہ تبدیل کروانا پڑے!
٭ بھارتی اداکارہ قطرینہ کیف نے مولانا فضل الرحمن کو شادی کی پیش کش کر دی!
٭ سابق صدر آصف علی زرداری نے کرپشن سے توبہ کر لی۔ ساتھ ہی اُن ہی آنکھ کھل گئی!
٭ معروف دینی سکالر مولانا طارق جمیل نے کہا ہے مجھے اگر بھارتی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی میں اُس پر غور کروں گا!
٭ چیف جسٹس آف پاکستان نے اِس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں وہ اُن کے ساتھ ” سیلفی“ نہیں بنا سکے!
٭ بھارتی انتہا پسند بال ٹھاکرے نے اسلام قبول کر لیا جس کے بعد وہ پاکستان شفٹ ہوگئے!
٭ گرفتار بیورو کریٹ احد چیمے نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اُنہیں کرپشن سے بار بار روکتے رہے مگر وہ باز نہیں آئے !
٭ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ” چیف جسٹس آف پاکستان “ سنا دیا گیا جس کے بعد اُنہوں نے اپنے خلاف کرپشن کے سارے کیس ختم کر دیئے!
٭ وفاقی وزیر مملکت برائے بجلی و پانی عابد شیر علی کو کرنٹ پڑ گیا جس کے بعد اپنی ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا یہ اِس بات کا ثبوت ہے آج کل بجلی نہیں جا رہی !
٭ چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید کو ایک عام آدمی کے ساتھ سیدھے منہ بات کرتے دیکھا گیا!
٭ طلال چودھری اچانک فواد چودھری بن گئے۔ مریم نواز نے کہا ہے یہ ہمارے خلاف سازش ہوئی ہے !
٭ ریحام خان نے کہا ہے آئندہ الیکشن میں انہیں عمران خان کے خلاف کوئی استعمال نہیں کر سکتا!
٭ اداکارہ نرگس نے کہا ہے سابق انسپکٹر عابد باکسر کو ”نرگسی قوفتے “ ذرا پسند نہیں تھے!


ای پیپر