مجرم عمران خان کو فوجی تنصیبات کا ویسے ہی نہیں پتا جس طرح عدت میں شادی اور ٹیریان کے والد ہونے کا نہیں پتا: مریم

33

 

اسلام آباد : وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمہیں حملوں ، دہشت گردی اور بلوائی کا بلکل ویسے ہی نہیں پتہ تھا جیسے تمہیں عدت میں شادی اور ٹئیرن کے والد ہونے کا نہیں  پتہ۔  شہدا اور غازیوں کی یادگاروں کی بے حرمتی کے پیچھے تم اور تمہاری منصوبہ بندی ہے ،میری گھڑی میری مرضی نہیں یہ قوم کا 60 ارب ہے۔ میری مرضی نہیں چلے گی ۔

 

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حساس تنصیبات،  عمارتوں ، ایمبولنسس، بچوں ، سکولوں، ہسپتال پہ حملوں کے پیشے تم اور تمہاری منصوبہ بندی ہے۔  تم نے بار بار کہا کہ میں گرفتار ہو تو حملہ کرنا ہے اور جس کی سوچی سمجھی منصوبہ بندی تم نے کی۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے دہشت گرد ہی ملک پہ حملہ آور ہوتے ہیں جس کے تم ماسٹر مائینڈ ہو، ایوان صدر میں کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہو رہی، اِس لئے بار بار آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی کو پکارا جا رہا ہے۔ برطانیہ سے 190 ملین پانڈ سپریم کورٹ کیوں گیا، تم اور تمہاری بیوی نے القادر ٹرسٹ میں 458 اور 254 کنال زمین ہڑپ کی،  فارن فنڈنگ کی طرح فارن ایجنٹ اور اس کا ایجنڈا بھی پوری طرح بے نقاب ہوچکا ہے۔

 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ  ملک دشمنی ، دہشت گردی اور مسلح جتھے ملک کے خلاف کھل کر سامنے آ گئی ہے، ملک دشمنی ، دہشت گردی اور مسلح جتھے بے نقاب ہو گئی ہے، قومی اثاثوں پہ حملہ آور صرف دہشت گرد اور ملک دشمن ہوتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.