بابر اعظم کا نیوزی لینڈ کے کپتان کے نام ا ہم پیغام

26

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے کپتان  کی صحتیابی کے لیے پیغام جاری  کیا ہے ۔

 

سماجی رابطے  کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں  بابر اعظم نے کین ولیمسن کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ آپ جلد صحتیاب ہوکر بہترین واپسی کریں‘۔

 

 

خیال رہے کہ رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کی انجری کے باعث ورلڈ کپ 2023 میں شرکت بہت حد تک ناممکن ہوچکی ہے۔کین ولیمسن انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہو گئے تھے۔

 

 

تبصرے بند ہیں.