سپریم کورٹ نے اختیار سے تجاوز کیا،  الیکشن کی تیاری نہیں کریں گے: وفا قی وزیر خرم دستگیر

167

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے حکومت   الیکشن کی تیاری نہیں کے گی بلکہ  سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرے گی۔

 

نجی ٹی وی کےپروگرام میں بات  کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا   سپریم کورٹ  نے الیکشن کمیشن کو پابند کرکے اختیار سے تجاوز کیا۔  انہوں نے کہا  ہم 14 مئی کو منعقد ہونے والےالیکشن کی تیاری نہیں کریں گے بلکہ جس بنیاد پر سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا ہے اس بنیاد کو چیلنج کریں گے جو اوریجنل فیصلہ ہے جسے وہ تین دو کہتے ہیں لیکن چار ججوں نے تحریری طور پر کہا کہ یہ چار تین ہے۔ عدالت فل کورٹ بلاکرچار تین اور تین دو کا معاملہ حل کرے۔

 

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا کہ الیکشن کے فنڈ جاری نہ ہونے پر وزیر اعظم کو عدالت بلایا جاسکتا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.