الیکشن کمیشن کا حکومت نہیں سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ 

20

 

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ تین دو کے فیصلے پر من و عن عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ حکومت کی طرف سے فیصلے کی کی جانے والی تشریح کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اہم اجلاس  کچھ دیر بعد ہوگا۔ اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن و سیکریٹری شریک ہوں گے۔ لا ونگ سپریم کورٹ  فیصلے اور قانونی نکات پر الیکشن کمیشن کو بریفنگ دے گا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت اور گورنر خیبرپختونخوا سے دوبارہ مشاورت پر غور کیا جائے گا ۔ الیکشن کے لیے  وزارت داخلہ اور خزانہ کو خط لکھنے پر مشاورت کی جائے گی ۔  وزارت داخلہ سے سیکیورٹی اور خزانہ سے فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.